0
Sunday 19 Apr 2020 21:56

کراچی کے ضلع جنوبی میں کورونا کے کیسزز میں اضافہ تشویشناک ہے، وقار مہدی

کراچی کے ضلع جنوبی میں کورونا کے کیسزز میں اضافہ تشویشناک ہے، وقار مہدی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انسپیکشن ٹیم اور انکوائریز وقار مہدی کا کہنا ہے کہ کراچی میں ضلع جنوبی کے علاقوں لیاری، گارڈن اور صدر کے علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسزز کے تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے، ان علاقوں میں کورونا وائرس ٹیسٹ کے فوری اقدامات کئے جائیں گے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر ارشاد سوڈھر، ایس ایس پی ساوتھ شیراز نذیر، ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر احمد علی شیخ اور دیگر افسران  بھی شریک تھے۔ اجلاس میں ضلع جنوبی میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ضلع کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ریپڈ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر اجلاس کے شرکاء کو یہ بھی بتایا گیا کہ اب نئی ٹیسٹنگ کٹس کے ذریعے کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ 10 منٹ میں آئیگا۔

اجلاس سے خطاب میں وقار مہدی کا کہنا تھا کہ کینٹ اسٹیشن کے عقب میں  ریلوے کے اسپتال کو بھی قرنطینہ میں تبدیل کرنے اور ریلوے انتظامیہ کی جانب سے بنائی گئی بوگیوں کو قرنطینہ  کے طور پر استعمال کرنے کے لئے ریلوے انتظامیہ سے رابطہ کیا جائیگا۔ اس موقع پر تمام شرکاء نے لیاری اور گارڈن کے علاقوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں فی الفور اقدامات کررہے ہیں تاکہ صورحال بہتری کی طرف گامزن ہوسکے۔ وقار مہدی نے تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات کو سرہاتے ہوئے کہا کہ آپ تمام لوگ اس ملک کے ہیرو ہیں اور ہم ملک بالخصوص صوبہ سندھ میں کام کرنے والے ڈاکٹرز، نرسزز، دیگر پیرا میڈیکل اور وہاں متعین سینٹری ورکرز کو سلام پیش کرتے ہیں اور اس قومی جذبے کو سراہتے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 857688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش