QR CodeQR Code

ٹرمپ ایران سمیت دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کر دیں، جواد ظریف

19 Apr 2020 22:00

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر کیطرف سے کئے گئے جھوٹے دعوے کے جواب میں لکھا ہے کہ ایران عنقریب وینٹیلیٹرز برآمد کرنا شروع کر دے گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے آج جاری ہونیوالے اپنے پیغام میں ایرانی عوام کی بھلائی کا دعوی کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ٹی وی پر بڑی تعداد میں میتوں کے تھیلے (ڈیڈ باڈی بیگز) دکھائے جا رہے ہیں، اگر انہیں وینٹیلیٹرز کی ضرورت ہو، جو کہ ہے، تو ہم ان کیلئے وینٹیلیٹرز بھیجنے پر تیار ہیں کیونکہ ایران طاعون سے بھر چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی صدر کی طرف سے جاری ہونے والے تازہ بیان پر اپنے ایک پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران سمیت دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر خبردار کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ جو کام امریکی صدر کو انجام دینا چاہئے وہ یہ ہے کہ وہ ایران سمیت تمام ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کر دیں۔ انہوں نے لکھا کہ ہم کسی امریکی سیاستدان کے ساتھ مشورہ نہیں کرتے۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے کئے گئے جھوٹے دعوے کے جواب میں لکھا ہے کہ ایران عنقریب وینٹیلیٹرز برآمد کرنا شروع کر دے گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے آج جاری ہونے والے اپنے پیغام میں ایرانی عوام کی بھلائی کا دعوی کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ٹی وی پر بڑی تعداد میں میتوں کے تھیلے (ڈیڈ باڈی بیگز) دکھائے جا رہے ہیں، اگر انہیں وینٹیلیٹرز کی ضرورت ہو، جو کہ ہے، تو ہم ان کے لئے وینٹیلیٹرز بھیجنے پر تیار ہیں کیونکہ ایران طاعون سے بھر چکا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر کی طرف سے ایرانی امور میں مداخلت کے بیانات پر اس سے قبل بھی ایرانی وزیر خارجہ بارہا جواب دے چکے ہیں جبکہ انہوں نے گزشتہ ہفتے ہی اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں لکھا تھا کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ نے امریکی صدر کو پابندیاں عائد کرنے کے اپنے نشے سے باہر نکلنے کا ایک موقع فراہم کیا تھا مگر وہ اس سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے ہیں۔ محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا تھا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود، ایران نے اپنے انسانی و علمی وسائل کے بدولت کرونا وائرس سے مقابلے کی جدوجہد میں بےنظیر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 857689

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857689/ٹرمپ-ایران-سمیت-دوسرے-ممالک-کے-اندرونی-معاملات-میں-مداخلت-بند-کر-دیں-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org