QR CodeQR Code

15 مئی تک ملک میں کورونا کی نئی لہر آ سکتی ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے

پاکستان میں جاں بحق 80 فیصد کورونا مریض دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے، معید یوسف

کورونا پھیلنے کی شرح 63 فیصد تک پہنچ گئی، اموات 159 جبکہ 47 جاں بہ لب

20 Apr 2020 00:04

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 7847 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں 514 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے ساتھ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 7993 ہو گئی ہے۔ جس میں 1868 افراد صحت یاب ہو چکے،47 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف نے کہا کہ پاکستان میں جاں بحق 80 فیصد مریض دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے، پاکستان میں مقامی سطح پر کورونا پھیلنے کی شرح 63 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اموات کی تعداد 159 ہو چکی ہے جبکہ 47 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7847 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں 514 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے ساتھ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 7993 ہو گئی ہے۔ جس میں 1868 افراد صحت یاب ہو چکے،47 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پنجاب میں 258 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ سندھ میں 24 گھنٹوں میں 138 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ معید یوسف نے کہا کہ کوشش ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک 20 ہزار ٹیسٹ کی صلاحیت حاصل کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شرح اموات دنیا بھر سے کافی کم ہے۔ پاکستان میں جاں بحق 80 فیصد افراد میں دیگر بیماریاں پہلے سے تھیں۔

پاکستان میں کورونا مریضوں میں 63 فیصد کو وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر اور صنعتکار سماجی فاصلے کی ہدایت کی پابندی کا خیال کریں۔ معید یوسف نے کہا کہ دنیا بھرسے پاکستانیوں کو مرحلہ وار واپس لایا جا رہا ہے۔ افغانستان سے بھی 500،500 کے گروپوں میں افراد کو لایا جائے گا۔ پاک افغان سرحد طور خم سرحد کل سے کھل گئی ہے۔ ہفتے میں دو بار لوگ آسکیں گے۔ دوسری جانب چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کی نئی لہر کیلئے وسط مئی بڑا اہم ہے، نئی لہر آنے میں ابھی 20 یا 25 دن لگیں گے، 15 مئی تک نئی لہر آ سکتی ہے لیکن ہم نے ایڈوانس میں تیاری کررکھی ہے، مئی، جون اور جولائی کی بکنگ کر رکھی ہے، اگر ہماری ریشو1.1رہی تو پھر ہمارے سسٹم کے لحاظ سے مسائل نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 8 لاکھ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت موجود ہے، ان کے علاوہ ہمیں 90 ہزار چین سے بھی عطیات ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وباء سے نمٹنے کے لیے انتظامات جاری ہیں۔ ہزاروں آئی سی یو بیڈز تیار ہیں، مختلف شہروں میں ہوٹلز بھی بُک کروا لیے گئے ہیں، ان میں تھری اسٹار اور فور اسٹار ہوٹلز بُک کیے ہوئے ہیں۔ پاکستان میں لگ بھگ 4 ہزار وینٹی لیٹرز موجود ہیں، اسی طرح صوبوں کے ساتھ ملکر پلان تیار کیا ہے کہ 1300 وینٹی لیٹرز کو کورونا کیلئے استعمال کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 857707

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857707/پاکستان-میں-جاں-بحق-80-فیصد-کورونا-مریض-دیگر-بیماریوں-مبتلا-تھے-معید-یوسف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org