QR CodeQR Code

تحریک حسینی پاراچنار کے وفد کا لوئر کرم کے مختلف علاقوں کا تنظیمی دورہ

20 Apr 2020 00:34

اس موقع پر انہوں نے لوئر کرم کے متعدد دیہات بالش خیل، ابراہیم زئی، یعقوبی اور سمیر وغیرہ جا کر وہاں کے لوگوں سے ملاقات کیں۔ اور تحریک حسینی کی مذاکراتی کونسل کیلئے ان سے اپنا اپنا نمائندہ طلب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ صدر تحریک حسینی پاراچنار حاجی عابد حسین جعفری نے اپنی کابینہ اور کونسل اراکین کے ہمراہ لوئر کرم کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے لوئر کرم کے متعدد دیہات بالش خیل، ابراہیم زئی، یعقوبی اور سمیر وغیرہ جا کر وہاں کے لوگوں سے ملاقات کیں۔ اور تحریک حسینی کی مذاکراتی کونسل کیلئے ان سے اپنا اپنا نمائندہ طلب کیا۔ چنانچہ قوم بالش خیل نے تحریک حسینی کی مذاکراتی کونسل کیلئے اپنا نمائندہ حاجی حبیب علی، اہلیان ابراہیم زئی نے مولانا سید تجمل حسینی، اہلیان یعقوبی نے سید حسین دین شاہ جبکہ اہلیان سمیر نے حاجی سید شبیر حسین کو اپنا نمائندہ نامزد کیا۔ تحریک حسینی نے انکے نامزد کردہ چاروں افراد کی منظوری دیکر مذاکراتی کونسل میں شامل کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 857712

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857712/تحریک-حسینی-پاراچنار-کے-وفد-کا-لوئر-کرم-مختلف-علاقوں-تنظیمی-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org