0
Monday 20 Apr 2020 09:14

امریکا میں کورونا سے ہلاکتیں 40 ہزار سے زیادہ ہو گئیں

امریکا میں کورونا سے ہلاکتیں 40 ہزار سے زیادہ ہو گئیں
اسلام ٹائمز۔ عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہو گئیں۔ یہاں مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد 40 ہزار سے بھی بڑھ گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں صورتحال اتنی بدتر ہے کہ دوسرے نمبر پر ہلاکتیں اٹلی میں ہوئیں جبکہ امریکا میں یہ تعداد اٹلی کے مقابلے میں 2 گنا سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ امریکا میں کورونا وائرس سے پہلی موت 29 فروری کو ہوئی تھی، اس کے بعد 6 اپریل کو امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار ہو گئی تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں امریکا میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز ہیں جن کی تعداد 7 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ ہے۔ دوسری جانب امریکا میں اسکول، کاروبار کی بندش اور سفری پابندیوں کی وجہ سے لاکھوں افراد بےروزگار بھی ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 857746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش