QR CodeQR Code

کینیڈا میں فائرنگ سے 13 افراد ہلاک

20 Apr 2020 09:22

واقعہ نووا اسکوشیا کے دارالحکومت ہیلی فیکس سے 100 کلومیٹر دور ایک قصبے میں پیش آیا جہاں فائرنگ کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ایک گھر کے باہر اور اندر کئی افراد کی لاشیں ملیں۔


اسلام ٹائمز۔ کینیڈا کے صوبے نووا اسکوشیا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے خاتون پولیس آفیسر سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ مشتبہ حملہ آور مردہ پایا گیا۔ واقعہ نووا اسکوشیا کے دارالحکومت ہیلی فیکس سے 100 کلومیٹر دور ایک قصبے میں پیش آیا جہاں فائرنگ کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ایک گھر کے باہر اور اندر کئی افراد کی لاشیں ملیں، ہلاک افراد میں ایک خاتون پولیس آفیسر بھی شامل تھی جبکہ فائرنگ سے ایک آفیسر زخمی بھی ہوا۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا حملہ آور نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی اور جعلی پولیس کار میں آیا تھا لیکن فائرنگ کے بعد دوسری کار میں فرار ہو گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق حملہ آور کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن 12 گھنٹے جاری رہا، تاہم مشتبہ حملہ آور 51 سالہ گیبریل وارٹ مین اتوار کی صبح مردہ پایا گیا اور حملے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔


خبر کا کوڈ: 857748

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857748/کینیڈا-میں-فائرنگ-سے-13-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org