0
Monday 20 Apr 2020 14:04

بھارت کیلئے کام کرنیوالا کراچی پولیس کا اے ایس آئی گرفتار

بھارت کیلئے کام کرنیوالا کراچی پولیس کا اے ایس آئی گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں ایس آئی یو پولیس اور حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا اے ایس آئی گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا اسسٹنٹ سب انسپیکٹر (اے ایس آئی) شہزاد پرویز شاہراہ فیصل تھانے میں تعینات تھا۔ گرفتار پولیس اہلکار دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے، ملزم کو محمود صدیقی گروپ کی جانب سے بھاری رقم فراہم کی جا رہی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار پولیس اہلکار ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کا اہم رکن بتایا جاتا ہے، ملزم اہلکار ایم کیو ایم لندن سے وابستہ ہے۔ گلستان جوہر کے رہائشی گرفتار پولیس اہلکار شہزاد پرویز کے قبضے سے 2 دستی بم بھی برآمد ہوئے، ملزم سے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جن میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔
خبر کا کوڈ : 857815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش