0
Monday 20 Apr 2020 19:13

اقبالؒ کا فلسفہ خودی غلامی کی ہر شکل سے نجات کا نسخہ کیمیا ہے، طاہرالقادری

اقبالؒ کا فلسفہ خودی غلامی کی ہر شکل سے نجات کا نسخہ کیمیا ہے، طاہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کے 82ویں یوم وصال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکیم الامت نے اپنے فکر و فلسفہ کے ذریعے امت واحدہ کی نبوی تعلیم کو اجاگر کیا، امت مسلمہ کے زوال میں باہمی تقسیم اور انتشار کا مرکزی کردار ہے، آج بھی اگر امت اپنا کھویا ہوا مقام بحال کرنا چاہتی ہے تو سب سے پہلے وہ ایک کتاب جس کا نام قرآن مجید ہے اس پر جمع ہو جائے، قرآن مجید میں امت مسلمہ کی ترقی، خوشحالی، استحکام، وقار اور مقصدیت کے سارے سبق موجود ہیں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کل کرونا وائرس کی وجہ سے مغربی ممالک کیساتھ ساتھ مسلمان ملک بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے معمول کی مصروفیات سے مبرا ہیں، یہ بہترین وقت ہے کہ نوجوان حکیم الامت علامہ محمد اقبالؒ کی فکر کا مطالعہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبالؒ کا فلسفہ خودی غلامی کی ہر شکل سے نجات کا نسخہ کیمیا ہے، حکیم الامت باوقار اور خوددار قوم کی تشکیل کیلئے نوجوانوں کو جدید عصری علوم کے زیور سے آراستہ دیکھنا چاہتے تھے، علم اور شعور و آگہی کے بغیر کوئی قوم آگے نہیں بڑھ سکتی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حکیم الامت علامہ محمد اقبالؒ کے درجات بلند کرے۔
خبر کا کوڈ : 857857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش