1
Monday 20 Apr 2020 19:52

ڈونلڈ ٹرمپ "ہذیان" کا شکار ہوچکے ہیں، گورنر ورجینیا

ڈونلڈ ٹرمپ "ہذیان" کا شکار ہوچکے ہیں، گورنر ورجینیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست ورجینیا کے گورنر رالف نوردہام نے امریکی نیوز چینل سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے کرونا وائرس سے مقابلے کے حوالے سے اختیار کردہ پالیسی پر شدید تنقید کی ہے۔ رالف نوردہام کا کہنا تھا کہ ان کی ریاست ورجینیا سمیت پورے امریکہ میں کرونا وائرس سے مقابلے کے لئے ضروری طبی سازوسامان کی شدید کمی ہے۔ رالف نوردہام نے اپنے میزبان کی اس بات پر کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ پورے امریکہ میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ سمیت اس سے مقابلے کے لئے ضروری طبی سامان بطور کافی موجود ہے، کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہذیان میں مبتلا ہیں، جو ایسی باتیں کر رہے ہیں۔

امریکی ریاست ورجینیا کے گورنر رالف نوردہام نے ملکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ میں طبی آلات کے حصول پر مرکز اور ریاستوں کے درمیان جاری وحشیانہ دھکم پیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے طبی سازوسامان اور اس کی ٹیسٹ کٹس کے حصول کے لئے ہر ریاست کو جنگ لڑنا پڑتی ہے۔ امریکی ریاست ورجینیا کے گورنر نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ کرونا کا ٹیسٹ کوئی سادہ ٹیسٹ نہیں! آپ یقین کریں یا نہ کریں، ہمارے پاس (کرونا وائرس سے مقابلے کے لئے) ضروری طبی سازوسامان موجود نہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز اپنی ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ملک (امریکہ) میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ سے متعلق وسیع وسائل موجود ہیں جبکہ بعض لوگ کرونا کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 857861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش