0
Monday 20 Apr 2020 20:23

گورنر راج کہاں لگ رہا ہے؟ مجھے تو نہیں پتہ، گورنر سندھ

گورنر راج کہاں لگ رہا ہے؟ مجھے تو نہیں پتہ، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ غلطیاں ہو سکتی ہیں لیکن بے معنی کا چاند نہیں ہوسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ گورنر راج کہاں لگ رہا ہے؟ مجھے تو نہیں پتہ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں پوائنٹ اسکورنگ کی ضرورت نہیں ہے۔ گورنر سندھ  عمران اسماعیل نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے کافی حد تک خود مختار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کی چیزوں پر تنقید کرسکتے ہیں لیکن پوائنٹ اسکورنگ کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں صنعتکاروں کو درپیش تکالیف کا اندازہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے دکانداروں کی مشکلات کا بھی علم ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ اس وقت مشکل میں ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پی سی آر مشینیں وفاق کے پاس بھی کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستحقین کی امداد پر تمام فلاحی تنظیموں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے مابین گزشتہ کافی عرصے سے لفظی جنگ کا میدان گرم ہے لیکن گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اس میں کافی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 857868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش