0
Monday 20 Apr 2020 20:35

پاک فوج کا چلاس میں کرونا ٹیسٹ لیبارٹری قائم کرنے کا اعلان

پاک فوج کا چلاس میں کرونا ٹیسٹ لیبارٹری قائم کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے کہا ہے کہ پاک فوج چلاس میں کرونا وائرس ٹیسٹ لیبارٹری قائم کرے گی جبکہ فورس کمانڈر نے استور میں کرونا وائرس سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کیلئے دس لاکھ کی امدادی رقم ڈی سی کے حوالے کر دی۔ کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل احسان محمود خان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیپٹن (ر) خرم آغا نے چلاس کا دورہ کیا اور کرونا کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ سرکٹ ہائوس چلاس میں فورس کمانڈر اور چیف سیکرٹری کو ڈی سی دیامر نے کرونا وائرس کی تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی جی گلگت بلتستان سکاوٹس ضیاء الرحمن، سیکریٹری داخلہ محمد علی رندھاوا، سیکرٹری صحت راجہ رشید، سیکرٹری سوشل ویلفیئر رحمان شاہ و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ سرکٹ ہائوس میں ہی فورس کمانڈر اور چیف سیکرٹری نے دیامر کے علماء اور سیاسی رہنماوں سے کرونا کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل احسان محمود خان نے کہا کہ کرونا اللہ کی طرف سے ایک عذاب ہے، گلگت بلتستان کے عوام اس بیماری سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر کو اپنائیں اور تمام ادارے کرونا سے نمٹنے کیلئے متحد رہیں۔ فورس کمانڈر نے مزید کہا کہ پاک فوج بہت جلد چلاس ہسپتال میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری قائم کرے گی اور کرونا سے متاثرہ لوگوں کیلئے راشن کا بھی بندوبست کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 857870
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش