0
Monday 20 Apr 2020 21:14

کرونا وائرس، گلگت بلتستان میں 18 نئے کیسز، چار تبلیغی جماعت کے افراد بھی شامل

کرونا وائرس، گلگت بلتستان میں 18 نئے کیسز، چار تبلیغی جماعت کے افراد بھی شامل
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 18 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت سے جاری رپورٹس کے مطابق کرونا وائرس کے نئے مریضوں میں سے 14 کا تعلق گلگت اور 4 کا تعلق ضلع استور سے ہے۔ گلگت بلتستان میں 18 نئے مریضوں کے ساتھ ایکٹیو کیسز کی تعداد 83 ہو گئی ہے۔ کرونا وائرس کے ضلع گلگت میں مریضوں کی تعداد 9 سے بڑھ کر 23 ہو گئی ہے، 13 نئے مریضوں میں سے سٹی ہسپتال گلگت کے 7 پیرامیڈیکل سٹاف اور مختلف بیکریوں میں کام کرنے والے 6 ملازمین شامل ہیں جبکہ ضلع استور میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 26 سے بڑھ کر 30 ہو گئی ہے۔ استور کے چاروں نئے مریض تبلیغی جماعت کے ہیں جبکہ ضلع دیامر میں 11، نگر میں 14، گانچھے کا 1 اور سکردو میں 4 مریض شامل ہیں۔ کرونا کا ایک مریض صحت یاب ہوا ہے جس کا تعلق نگر سے ہے۔ صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 195 ہو چکی ہے۔ ضلع غذر، ہنزہ، شگر اور کھرمنگ کرونا فری اضلاع ہیں۔
خبر کا کوڈ : 857873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش