1
Monday 20 Apr 2020 22:16

داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کے ہوائی حملے، 13 دہشتگرد ہلاک

داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کے ہوائی حملے، 13 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ عراقی مسلح افواج کے صوبہ صلاح الدین میں واقع آپریشن کنٹرول روم کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق صوبہ صلاح الدین میں داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ نے ہوائی حملے کئے ہیں جن میں کم از کم 13 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ صوبہ صلاح الدین میں داعش کے خلاف جاری آپریشن کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل جاسم محمد نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ عراقی فضائیہ کے F-16 طیاروں نے صوبہ صلاح الدین میں داعش کے مسلح دہشتگردوں کی موجودگی کی موثق اطلاع پر ان کے خفیہ ٹھکانوں کو اپنے ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

بریکیڈیئر جنرل جاسم محمد کے مطابق داعش کے خلاف عراقی فضائیہ کی اس کارروائی میں 13 مسلح دہشتگرد ہلاک اور ان کے متعدد خفیہ ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوائی حملے میں ہلاک ہونے والے داعشی دہشتگرد اپنی دہشتگردانہ کارروائیوں کے ذریعے علاقے کے امن و امان کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔ واضح رہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے پورے ملک میں باقی ماندہ داعشی عناصر کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کر رکھا ہے جبکہ گزشتہ روز ہی عراقی سکیورٹی فورسز کی طرف سے صوبہ کرکوک میں جاری آپریشن کے کامیابی کے ساتھ مکمل کر لئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 857880
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش