0
Tuesday 21 Apr 2020 00:11

اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ حکومت نے جو ظلم کیا وہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، سراج الحق 

اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ حکومت نے جو ظلم کیا وہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، سراج الحق 
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس سے وزیراعظم اپنے ممبران کے حلقے مضبوط کررہے ہیں، حکومت کی اصل مستحقین تک رسائی ہی نہیں، امداد صرف ان لوگوں کو دی جارہی ہے جو حکومت کے پاس رجسٹرڈ ہیں، دیہاڑی دار، مزدور اور گھروں میں کام کرنے والی خواتین، ریڑھی، ٹھیلے اور چھابڑی والے اور غریب کسان لاکھوں کی تعداد میں حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں، مگر احساس پروگرام والوں کو ان کا کوئی احساس نہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ حکومت نے جو ظلم کیا وہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ اوورسیز پاکستانی سالانہ اربوں ڈالر کا زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں اب دنیا میں مصیبت آئی ہے تو انہیں واپس لانے کا تین گنا کرایہ اور چند دن قرنطینہ میں رکھنے کا بھاری معاوضہ وصول کیا جا رہاہے جو قابل شرم ہے۔ حکومت فوری طور پر اوورسیز پاکستانیوں سے وصول کیا گیا کرایہ اور ہوٹل کے اخراجات واپس کرے۔ ہسپتالوں میں دیگر بیماریوں سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کو کورونا کا مریض ظاہر کر کے ان کے لواحقین کو پریشان کرنا قابل مذمت اور یہ رویہ نامناسب ہے۔

جماعت اسلامی اور الخدمت فانڈیشن اب تک ایک ارب 25 کروڑ روپے کا راشن اور کرونا سے حفاظتی سامان تقسیم کرچکی ہے، ہمارے ایک لاکھ سے زائد رضاکار کراچی سے چترال تک عوام کی خدمت کر رہے ہیں، حکمران اعلانات کی بجائے اقدامات کرتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ میں کورونا وبا سے بچاؤ اور مستحقین کے لیے امدادی سرگرمیوں کے جائزہ اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وسطی پنجاب کے امیر جاوید قصوری، مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور سٹی ڈسٹرکٹ امیر مظہر اقبال رندھاوا بھی موجود تھے۔ 
خبر کا کوڈ : 857910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش