0
Tuesday 21 Apr 2020 00:41

پشاور، تاجر رہنماوں کی اجمل وزیر سے ملاقات، گرفتاریاں روکنے کا مطالبہ

پشاور، تاجر رہنماوں کی اجمل وزیر سے ملاقات، گرفتاریاں روکنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ تنظیم تحفظ تاجران خیبر پختونخواہ کے صدر عبدالنصیر خان نے صوبائی وزیر اطلاعات اجمل وزیر سے ملاقات کی، ملاقات میں پشاور کے مختلف بازاروں کے دکانداروں کی ڈی سی پشاور اور پولیس کی جانب سے بے جا پکڑ دھکڑ کے بارے میں خصوصی بات چیت کی گئی۔ صدر عبدالنصیر خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے، اگر پولیس اور انتظامیہ دکانداروں کو تنگ کرنے سے باز نہ آئی تو احتجاج کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات اجمل وزیر نے یقین دلایا کہ دکانداروں کیلئے بہت جلد ریلیف بھی دینگے اور پولیس و انتظامیہ کو بھی ایسے اقدامات سے روکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 857914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش