QR CodeQR Code

کم جونگ ان کی صحت انتہائی خراب ہے، امریکی میڈیا

21 Apr 2020 09:42

امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کم جونگ کی صحت دل کے آپریشن کے بعد انتہائی خراب ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق کم جونگ ان 15 اپریل کو اپنے والد کے یوم پیدائش کی تقریبات میں شریک نہیں تھے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی صحت انتہائی خراب ہے۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی صحت کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کم جونگ کی صحت دل کے آپریشن کے بعد انتہائی خراب ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق کم جونگ ان 15 اپریل کو اپنے والد کے یوم پیدائش کی تقریبات میں شریک نہیں تھے جبکہ اس سے 4 دن قبل وہ ایک سرکاری اجلاس میں شریک تھے۔ دوسری جانب کورین ویب سائیٹ کے مطابق کم جونگ ان کا 2 اپریل کو آپریشن ہوا تھا، طبیعت اب بہتر ہو رہی ہے۔ کم جونگ مشرقی ساحلی علاقے کی تفریح گاہ میں قیام پذیر ہیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل اور نیشنل انٹیلی جنس اس حوالے سے موقف دینے سے گریز کر رہے ہیں۔ شمالی کوریا کی جانب سے خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 857946

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857946/کم-جونگ-ان-کی-صحت-انتہائی-خراب-ہے-امریکی-میڈیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org