0
Tuesday 21 Apr 2020 09:54

علماء 20 نکاتی اعلامیہ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرینگے، محمود غزنوی

علماء 20 نکاتی اعلامیہ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرینگے، محمود غزنوی
اسلام ٹائمز۔ قومی امن کمیٹی پاکستان اور کل مسالک علماء بورڈ کا سید محمود غزنوی کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نماز پنجگانہ اور تراویح کے متعلق حکومت اور علماء کے مشترکہ اعلامیہ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا۔ اجلاس کے بعد مولانا عاصم مخدوم اور سید محمود غزنوی نے میڈیا کو بریفنگ دی۔ اس موقع سید محمود غزنوی کا کہنا تھا کہ علماء 20 نکاتی اعلامیہ پر عملدرآمد کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے، بہت جلد کورونا کی وبا سے نجات حاصل کر لیں گے۔
 
انہوں نے کہا کہ ہمارے عہدیدار ہر مسجد میں احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کرنے کی تلقین کریں۔ مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ کورونا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے، پاکستان دوسرے ممالک کی نسبت محفوظ ہے، مساجد مارکیٹس سمیت تمام پبلک مقامات پر احتیاطی تدابیراختیار کرنا ہوں گی۔ انہوں نے اپیل کی کہ کرونا سے نجات کیلئے احتیاطی تدابیر کیساتھ خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 857948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش