0
Tuesday 21 Apr 2020 11:26

لاہور، گورنر ہاوس میں علمائے کرام کیساتھ رمضان المبارک کے حوالے اجلاس کا انعقاد

لاہور، گورنر ہاوس میں علمائے کرام کیساتھ رمضان المبارک کے حوالے اجلاس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی سربراہی میں چیف سیکرٹری، آئی جی اور صوبے کے جید علمائے کرام کا اجلاس منعقد ہوا۔ گورنر کی سربراہی میں حکومت اور علماء کے مشاورتی اجلاس میں مساجدوں اور امام بارگاہوں میں باجماعت نماز، جمعہ اور تراویح کی مشروط اجازت پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ریاست اور حکومت ایک پیچ پر آ گئے ہیں۔ کورونا سے بچاؤ کیلئے علماء سے حکومتی اداروں سے تعاون کی اپیل ہے، 22 کروڑ پاکستانیوں کو کورونا سے بچانا ہے، اس کے لیے حفاظتی تدابیر پر عمل ضروری ہے، حکومت کو مساجد بند نہیں کرنی چاہیے لیکن کورونا سے بچاؤ کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔ گورنر ہاوس لاہور میں منعقد ہونیوالے اجلاس میں صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن شاہ، آئی جی پنجاب، چیف سیکرٹری، خطیب بادشاہی مسجد عبدالخبیر آزاد، مولانا طاہر اشرفی، داتا دربار کےخطیب مولانا مقصود چشتی، مولانا حنیف جالندھری، طاہر اشرفی، علامہ نیاز حسین نقوی، صاحبزادہ عبداللہ مصطفیٰ، علامہ ابتسام الٰہی ظہیر، مولانا غلام احمد سیالوی سمیت 35 سے زائد علماء نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 857985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش