0
Tuesday 21 Apr 2020 12:02

ترکی میں کورونا کی اصل صورتحال چھپائی جا رہی ہے، امریکی اخبار

ترکی میں کورونا کی اصل صورتحال چھپائی جا رہی ہے، امریکی اخبار
اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی اصل صورت حال چھپائی جا رہی ہے۔ نیویارک ٹائمز کا اپنی اشاعت میں کہنا ہے کہ ترکی کے ایک بڑے شہر استنبول میں ہلاکتوں کی تعداد سے لگتا ہے کورونا وائرس کا پھیلاؤ حکومتی دعوؤں سے زیادہ ہے۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ استنبول میں 9 مارچ تا 12 اپریل گزشتہ سالوں کے مقابلے میں 2 ہزار سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ ترکی میں اموات بڑھنے سے لگتا ہے کورونا وائرس سرکاری تصدیق سے کئی ہفتے پہلے پھیل چکا تھا۔ امریکی اخبار نے یہ بھی کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے کورونا کی روک تھام کے اقدامات کو انتہائی کامیاب قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 140 ہو گئی ہے جبکہ کورونا کے کل کیسز 90 ہزار 980 رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کے 75 ہزار 410 مریض ترکی کے اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جن میں سے 1 ہزار 909 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 ہزار 430 کورونا مریض اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 857995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش