QR CodeQR Code

محکمہ داخلہ نے ایس پی یو میں نئی بھرتیوں کی منظوری دیدی

21 Apr 2020 12:03

محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں 531 نئے جوان بھرتی کیے جائیں گے، ریٹائر فوجیوں کو ایس پی یو میں 2 سالہ کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائیگا جبکہ پنجاب پولیس میں بھی نئی بھرتیوں کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ایس پی یو میں نئی بھرتیوں کی منظوری دیدی۔ سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں 531 نئے جوان بھرتی کیے جائیں گے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں 531 نئے جوان بھرتی کیے جائیں گے، ریٹائر فوجیوں کو ایس پی یو میں 2 سالہ کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائیگا جبکہ پنجاب پولیس میں بھی نئی بھرتیوں کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا۔ ریٹائر فوجی چینی اور غیر ملکی باشندوں کی سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ یاد رہے کہ محکمہ پولیس نے سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں بھرتی کیلئے عائد پابندی ختم کرنے کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 857996

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857996/محکمہ-داخلہ-نے-ایس-پی-یو-میں-نئی-بھرتیوں-کی-منظوری-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org