QR CodeQR Code

دہلی حکومت صحافیوں کی کورونا وائرس کی جانچ کرائیگی، اروند کیجریوال

21 Apr 2020 21:01

کورونا وائرس کے معاملے میں دلی دوسرا مقام پر ہے اور یہاں 2081 متاثرین ہیں اور 47 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی حکومت صحافیون کی کووڈ 19 کی جانچ کرائے گی۔ مئی دہلی کے  وزیراعلی اروند کیجریوال نے ایک ٹوئٹ کے جواب میں ٹوئٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام صحافیوں کی کورونا جانچ کرائے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے معاملے میں مہاراشٹر کے بعد دہلی دوسرا مقام پر ہے اور یہاں 2081 متاثرین ہیں اور اب تک دہلی میں 47 لوگوں کی موت بھی واقع ہوچکی ہے۔ تجارتی راجدھانی ممبئی میں 53 صحافیوں میں کورونا وائرس کا انفیکشن پائے جانے کے بعد اتفراتفری مچی ہوئی ہے۔ ممکنہ طور پر اروند کیجریوال نے یہ فیصلہ لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 858055

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858055/دہلی-حکومت-صحافیوں-کی-کورونا-وائرس-جانچ-کرائیگی-اروند-کیجریوال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org