0
Tuesday 21 Apr 2020 17:02

سراج الحق کی جمعرات کو شب توبہ کے طور پر منانے کی اپیل

سراج الحق  کی جمعرات کو شب توبہ کے طور پر منانے کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی ذمہ داران کا سینیٹر سراج الحق کی صدارت میں رمضان کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ منصورہ لاہور میں سینیٹر سراج الحق کی صدارت میں  مرکزی ذمہ دارن کے خصوصی اجلاس میں ریلیف کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیساتھ رمضان المبارک میں ریلیف کی سرگرمیوں کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سراج الحق کی طرف سے قوم سے جمعہ کو یوم صفائی اور جمعہ کی رات کو شب توبہ کے طور پر منانے کی اپیل کی گئی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ کارکنان ملک بھر میں مساجد کی صفائی کو یقینی بنائیں۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاﺅنڈیشن ماہ مبارک میں رمضان راشن پیکیج ہر مستحق تک پہنچانے کی کوشش کرے۔ ماہ رمضان میں سنت مواخات کو زندہ کیا جائے اور اپنے اردگرد غربا ومساکین کی امداد کی جائے۔ سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ رمضان نیکیوں کا موسم بہار ہے اس میں رجوع الی اللہ اور توبہ و استغفار کو معمول بنایا جائے۔ تمام احتیاطی تدابیر کیساتھ مساجد کو آباد کیا جائے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے اور چینی سمیت اشیائے خورد ونوش کی ارزاں دستیابی کو یقینی بنائے۔
خبر کا کوڈ : 858063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش