0
Tuesday 21 Apr 2020 10:39

چترال میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 ہوگئی، بونی سے بھی ایک مریض کا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا 

چترال میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 ہوگئی، بونی سے بھی ایک مریض کا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا 
اسلام ٹائمز۔ چترال میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔ ضلع اپر چترال کے ہیڈ کوارٹرز بونی میں بھی ایک مریض کا ٹیسٹ Positive آگیا، جس سے چترال میں کرونا وائرس کی مریضوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہوگئی۔ محکمہ صحت کے پبلک ہیلتھ کوآرڈنیٹر ڈاکٹر نثار اللہ کے مطابق بونی سے تعلق رکھنے والے 43 سالہ شیر گلاب عمر کا ٹیسٹ بھی لیبارٹری پازیٹیو آگیا ہے اور اس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ اس سے چترال میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ ڈاکٹر نثار اللہ کے مطابق دو مزید مریضوں کا ٹیسٹ ابھی آنا باقی ہے، اگر خدا نحواستہ ان کا ٹیسٹ بھی پازیٹیو آیا تو چترال میں کرونا مریضوں کی تعداد سات ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ چترال میں ابھی تک کرونا وائرس کے علاج و روک تھام کیلئے ہسپتالوں میں کوئی سامان، مشینری اور بندوبست نہیں ہے، یہاں تک کہ ایسے مشکوک مریضوں کا ٹیسٹ بھی نیچے بھیجا جاتا ہے، حالانکہ یہاں کے عوام نے مطالبہ کیا تھا کہ چترال کیلئے حصوصی طور پر کرونا ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری، سکینر، وینٹی لیٹرز وغیرہ ہنگامی بنیادوں پر فراہم کئے جائیں، تاکہ یہاں کے مریضوں کو پشاور ریفر کرنے پر مجبور نہ ہوں۔
خبر کا کوڈ : 858080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش