QR CodeQR Code

پابندی کے باجود لوگوں کو اکٹھا کرنے پر ڈی سی باجوڑ کا تبادلہ منسوخ

21 Apr 2020 18:05

ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود کا باجوڑ سے تبادلہ کیا گیا، تاہم الوداعی تقریب میں بڑی تعداد میں سرکاری بلڈنگ میں مہمانوں کی تعداد جمع ہوئی جہاں نہ سماجی رابطے کا خیال رکھا گیا اور نہ ہی حفاظتی انتظامات دیکھنے میں آئے۔


اسلام ٹائمز۔ الوداعی تقریب میں پابندی کے باجود لوگوں کو اکٹھا کرنے پر ڈی سی باجوڑ کا تبادلہ منسوخ کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کورنا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر، حفاظتی اقدامات نہ کرنے اور حکومتی احکامات ہوا میں اُڑانے والے ڈپٹی کمشنر کے خلاف ایکشن لے لیا۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود کا باجوڑ سے تبادلہ کیا گیا، تاہم الوداعی تقریب میں بڑی تعداد میں سرکاری بلڈنگ میں مہمانوں کی تعداد جمع ہوئی جہاں نہ سماجی رابطے کا خیال رکھا گیا اور نہ ہی حفاظتی انتظامات دیکھنے میں آئے۔ سوشل میڈیا پر ڈسی باجوڑ کی الواداعی تقریب کی تصاویر وائرل ہونے پر وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور جھگڑا نے ٹوئٹ میں کہا کہ چیف سیکریٹری نے ان کا محکمہ صحت میں ہونے والا تبادلہ منسوخ کر دیا ہے اور وضاحت طلب کرلی ہے، جبکہ موجودہ حالات میں غلطی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 858084

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858084/پابندی-کے-باجود-لوگوں-کو-اکٹھا-کرنے-پر-ڈی-سی-باجوڑ-کا-تبادلہ-منسوخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org