0
Tuesday 21 Apr 2020 18:12

ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا جاسکے گا، اجمل وزیر

ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا جاسکے گا، اجمل وزیر
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا جاسکے گا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں میڈیا بریفنگ کے دوران مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے کہا کہ افغانستان سے آنے والے 520 افراد کو قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا، افغانستان سے آنے والے افراد کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ ذخیرہ اندوزی سے متعلق اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کر رہے ہیں، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا جاسکے گا، ذخیرہ اندوزوں کو 3 سال قید، جرمانہ او ضبط شدہ مال کی نیلامی کی جائے گی، ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کرنے والوں کو ضبط مال سے 10 فیصد بطور انعام دیا جائے گا۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے جتنے وسائل ہیں وہ عوام کیلئے استعمال کر رہے ہیں، ہمیں خود سے زیادہ اپنے عوام کی جان عزیز ہے۔ اجمل وزیر نے مزید کہا کہ عوام کرونا وائرس کے پیش نظر سماجی فاصلوں پر سختی سے عمل کریں، ہم نے کرونا کے خلاف جنگ احتیاطی تدابیر، سماجی فاصلے سے لڑنی ہے۔
خبر کا کوڈ : 858086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش