QR CodeQR Code

یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی سیز فائر کا اعلان، معروف صیہونی تجزیہ نگار کی نظر میں

21 Apr 2020 20:09

نیویارک یونیورسٹی کے استاد، متعدد کتابوں کے مصنف اور براہ راست صیہونی مذاکرات کار ڈاکٹر ایلون بن میئر نے جارح سعودی فوجی اتحاد کیطرف سے یمن پر مسلط کردہ جنگ میں 2 ہفتوں پر مشتمل عارضی سیز فائر کے اعلان کی وجوہات بیان کرتے ہوئے محدود سعودی فوجی طاقت، کمزور سعودی معیشت، بڑھتے سعودی مالیاتی خسارے، وسیع یمنی پشقدمی، عالمی سطح پر سعودی عرب کی بدنامی اور یمنی جنگ میں سعودی عرب کی کامیابی کے عدم امکان کی طرف اشارہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں مقیم معروف صیہونی تجزیہ نگار و مغربی ایشیائی امور کے ماہر "ایلون بن میئر" نے اپنی ایک تحریر میں یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ کے حوالے سے جارح فوجی اتحاد کی طرف سے کئے جانے والے جنگ بندی کے اعلان کی وجوہات پر روشنی ڈالی ہے۔ نیویارک یونیورسٹی کے استاد، متعدد کتابوں کے مصنف اور براہ راست صیہونی مذاکرات کار ڈاکٹر ایلون بن میئر نے جارح سعودی فوجی اتحاد کی طرف سے یمن پر مسلط کردہ جنگ میں 2 ہفتوں پر مشتمل عارضی سیز فائر کے اعلان کی مندرجہ ذیل وجوہات بیان کی ہیں:

1۔ سعودی عرب کی محدود فوجی طاقت
2۔ یمن پر مسلط کردہ جنگ کا سعودی معیشت پر بے پناہ دباؤ
3۔ تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث سعودی بجٹ کا بڑھتا خسارہ
4۔ مرکزی یمن کے اصلی صوبوں میں حوثیوں (انصاراللہ یمن) کی وسیع پیشقدمی
5۔ یمن پر جنگ مسلط کئے جانے کے باعث عالمی برادری کی طرف سے سعودی عرب کی سرزنش
6۔ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی کامیابی کا عدم امکان

واضح رہے کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ کے حوالے سے جارح سعودی فوجی اتحاد نے 8 اپریل 2020ء کے روز 2 ہفتوں پر مشتمل عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا تاہم جنگ بندی کے اس اعلان کے باوجود یمن پر ہونے والے سعودی حملوں میں نہ صرف کمی واقع نہیں ہوئی بلکہ کئی گنا اضافہ بھی ہو گیا ہے جبکہ یمنی حکام نے سعودی عرب کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کو مزید یمنی علاقوں پر قبضہ جمانے کی نئی جنگی چال قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 858091

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858091/یمن-پر-مسلط-کردہ-جنگ-میں-سعودی-سیز-فائر-کا-اعلان-معروف-صیہونی-تجزیہ-نگار-کی-نظر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org