0
Tuesday 21 Apr 2020 22:35

نیب کے ادارے متنازعہ بننے سے بچایا جائے، ورنہ قومی نقصان ہوگا، یوسف رضا گیلانی 

نیب کے ادارے متنازعہ بننے سے بچایا جائے، ورنہ قومی نقصان ہوگا، یوسف رضا گیلانی 
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کو تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ ملا کر چلنا چاہیے، مشکل کی اس گھڑی میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو فرنٹ لائن جنگ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، میں نے اپنے دور حکومت میں سب کو اکٹھا کیا۔ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو حکومت واپس لائے۔ ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں سیاست نہیں کرنا چاہتے، جب الیکشن آئے گا تب سیاست کریں گے ابھی کرونا سے لڑنا ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یونیفارم پالیسی کو لے کر چلیں گے تو کامیاب ہوں گے، ہمارا مقصد تشہیر نہیں عوام کی خدمت کرنا ہے، جو بھی پالیسی بنائی جائے تمام صوبے اس پر علمدرآمد یقینی بنائیں۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔ پھول کا نام بدلنے سے خوشبو تبدیل نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں رہ کام کریں گے تو اعتراض نہیں ہوگا۔ نیب کا ادارے متنازعہ بننے سے بچایا جائے ورنہ قومی نقصان ہوگا۔ بارشوں سے جو فصلوں کو نقصان ہوا ہے حکومت انہیں ریلیف دے۔ جہانگیر ترین کی رپورٹ سے پہلے موقف نہیں دینا چاہیے ذخیرہ اندوزی اور آرڈینس کے مخالف ہیں، موجودہ حکومت وسائل کی موجودگی میں پٹرول کی مد میں سبسڈی دے سکتی ہے۔ لاک ڈاون میں عوام کو ریلیف دینا چاہیے، کرونا ایک عالمی مسئلہ ہے اس سے اسی طرح نمٹنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 858116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش