0
Tuesday 21 Apr 2020 22:47

وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کیلئے سیمپل لے لیا گیا

وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کیلئے سیمپل لے لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا شوکت خانم لیبارٹری کے عملے نے کورونا ٹیسٹ کے لئے سیمپل لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کے لئے شوکت خانم لیبارٹری کے عملے نے سیمپل لے کر اسے شوکت خانم لیب بھجوا دیا ہے۔ واضح رہے کہ معروف فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ فیصل ایدھی نے حال ہی میں صنعت کاروں کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی اور کورونا وائرس سے متعلق وزیراعظم ریلیف فنڈ کے لیے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا۔
خبر کا کوڈ : 858119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش