0
Tuesday 21 Apr 2020 22:50

سعودی کمپنیاں آئندہ تین ماہ تک پاکستانیوں کو برطرف نہیں کریں گی

سعودی کمپنیاں آئندہ تین ماہ تک پاکستانیوں کو برطرف نہیں کریں گی
اسلام ٹائمز۔ سعودی حکومت نے مقامی کمپنیوں کو آئندہ 3 ماہ تک پاکستانی محنت کشوں کی برطرفی سے روکنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے ویڈیو لنک پور ہونے والے رابطے میں سعودی وزیر برائے افرادی قوت عبداللہ بن نصیر نے اعلان کیا ہے کہ سعودی کمپنیاں آئندہ 3 ماہ تک پاکستانی محنت کشوں کو ملازمت سے برطرف نہیں کریں گی۔ تمام ملازمین کو 3 ماہ تک تنخواہ کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ اب تک برطرف کیے گئے ملازمین سے بھی تعاون کیا جائے گا۔ پاکستانی محنت کشوں کو مکمل تن خواہ اور بقایاجات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔

سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ دسمبر تک پاکستانی مزدوروں کے ویزوں کی توسیع بالکل مفت ہو گی  اس کے علاوہ سعودی عرب نے انٹری اور ایگزٹ ویزے کی مدت بڑھانے اور پاکستان رقم بھیجنے کے لئے ایس ٹی سی پے کی سہولت بھی مفت کرنے کا اعلان کیا۔ معاون خصوصی زلفی بخاری کا بھرپور تعاون کی یقین دہانی پر سعودی وزیر سے اظہار تشکر کیا ہے۔ سعودی وزیر سے رابطے کے دوران  دونوں ممالک کے درمیان فلائیٹ آپریشن جلد شروع کرنے پر بھی بات چیت ہوئی اور مشکل صورت حال میں  رابطے جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر قسم کی ضروریات پوری کرنا چاہتے ہیں۔ سعودی حکام سے پاکستانی مزدوروں کے حوالے سے تعاون بڑھانے اور پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے خصوصی اقدامات کی بھی درخواست کی گئی ہے۔ مشکل گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر قسم کی ضروریات پوری کرنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 858123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش