0
Tuesday 21 Apr 2020 23:09
پنجاب میں کورونا مریض سب سے زیادہ

کورونا وائرس، پاکستان میں اموات 200 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین 9565

وزیراعظم کا کورونا ٹسٹ کیلئے سمپل لے لیا گیا، قوم رزلٹ کی منتظر
کورونا وائرس، پاکستان میں اموات 200 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین 9565
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 9565 ہو گئی ہے جب کہ مزید 201 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 349 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد پاکستان میں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 9565 ہو گئی ہے جب کہ 2073 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا نے مزید 9 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 201 ہو گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا سے 74 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ میں 66، پنجاب 49، بلوچستان میں 6 جب کہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں3،3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے سب سے زیادہ مریض پنجاب میں ہیں جہاں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4255 ہے۔ اس کے علاوہ سندھ میں 3052، خیبرپختونخوا میں 1276، بلوچستان میں 465، گلگت بلتستان میں 281، اسلام آباد میں 185 جب کہ آزاد کشمیر میں 51 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کے لئے شوکت خانم لیبارٹری کے عملے نے سیمپل لے کر اسے شوکت خانم لیب بھجوا دیا ہے۔ معروف فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی بھی جان لیوا کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ فیصل ایدھی کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ فیصل ایدھی گزشتہ 6 روز سے اسلام آباد میں موجود ہیں اور انہوں نے دوروز پہلے کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا۔ فیصل ایدھی کا کورونا ٹسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم کا کورونا ٹسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس مقصد کیلئے ان کا سمپل بھی لے لیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارت میں پھنسے 1180 پاکستانی شہری وطن پہنچ گئے، جنہیں 7 سے 14 روز کے لیے قرنطینہ سینٹر بھیج دیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں مرض کی علامات سامنے آ جائیں۔
خبر کا کوڈ : 858130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش