0
Tuesday 21 Apr 2020 23:09

جن علاقوں میں کرونا کیسز سامنے آرہے ہیں وہاں لاک ڈاؤن کو سخت کیا جائے، محمود خان

جن علاقوں میں کرونا کیسز سامنے آرہے ہیں وہاں لاک ڈاؤن کو سخت کیا جائے، محمود خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں کرونا کیسز سامنے آرہے ہیں، وہاں لاک ڈاؤن کو سخت کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت بذریعہ ویڈیو کانفرنس ڈویژنل کمشنرز کا اجلاس ہوا، جس میں ڈویژنل کمشنرز نے ڈویژن میں کورونا کی صورت حال پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر محمود خان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون اور ایس او پیز پر عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، جس جگہ ایس اوپیز پر عمل نہیں ہو رہا، وہ بند کی جائیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ مساجد میں علماء کی مشاورت سے طے ایس او پیز پر عمل یقینی بنایا جائے، منتخب عوامی نمائندے ضلعی انتظامیہ سے رابطے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کا مقابلہ کرنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اجلاس میں کمشنرز نے اپنے اپنے ڈویژنز میں گندم کی خریداری کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر گندم خریداری کے اہداف کا حصول یقینی بنانے کے ساتھ رمضان کے مہینے میں پرائس چیکنگ پر خصوصی توجہ دیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں کیسز سامنے آرہے ہیں، وہاں لاک ڈاؤن کو سخت کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 858131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش