0
Wednesday 22 Apr 2020 00:02
حکومت اپوزیشن کو ایک پیج پہ ہونا چاہیئے، خاقان عباسی

امید ہے وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ کلیئر آئیگا، ندیم افضل چن

پارلیمان کے اجلاس میں کسی کو کورونا ہوا تو میں ذمہ دار ہونگا
امید ہے وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ کلیئر آئیگا، ندیم افضل چن
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم و مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنماء شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوامی نمائندے عوام کو جوابدہ ہیں، موجودہ صورتحال میں حکومت اور اپوزیشن کو ایک پیج پر ہونا چاہیئے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اجلاس ورچوئل نہیں ہوسکتے، پارلیمان میں کسی کو کوئی خطرہ نہیں، لاک ڈاوَن کے حق میں ہیں، لیکن زندگی کا معمول ایک احتیاط کے ساتھ چل سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہر جگہ لاک ڈاوَن ختم کر رہی ہے، مگر صرف پارلیمنٹ میں لاک ڈاوَن کرنا چاہتی ہے، کورونا کے معاشی اور سیاسی اثرات کی بات پارلیمان میں نہیں ہوگی تو کہاں ہوگی۔؟ انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل کا حل پارلیمان میں نکلنا چاہیئے، غیر منتخب لوگ حل نہیں نکال سکتے، پارلیمان کے اجلاس میں کسی کو کورونا ہوگیا تو میں اس کا ذمہ دار ہوں گا۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی پی پیز سے متعلق رپورٹ کا کریڈیٹ حکومت کو جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی تعریف کرنی چاہیئے، 26 سال میں پہلی مرتبہ 2 رپورٹس کو پبلک کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے نام رپورٹ میں آئے، وہ کابینہ اجلاس میں نہیں بیٹھے، ندیم بابر اور رزاق داوَد اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔ ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ جب فرانزک آڈٹ ہوگا اور جس کا نام آئے گا، وہ کابینہ سے ضرور باہر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ کلیئر آئے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب خود مختار ادارہ ہے، جس کی انکوائری کرنا چاہے کرسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 858141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش