0
Wednesday 22 Apr 2020 02:56

ابھی مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، اس کو ہر صورت کنٹرول کرنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

ابھی مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، اس کو ہر صورت کنٹرول کرنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے ضلع وسطی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے، لیاری میں بھی بہت سارے کیسز آگئے ہیں جبکہ کیسز میں اضافہ میرے لئے پریشانی کی بات ہے۔ وزیراعلی سندھ  سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت ڈویژنل کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کا اجلاس ہوا، جس میں کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز بھی شریک ہوئے، دیگر ڈویژن کے کمشنرز و ڈی سیز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ، مشیر قانون مرتضی وہاب اور دیگر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ مراد علی شاہ نے ہر ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد، سہولیات، ٹیسٹنگ سے متعلق معلومات لیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ ڈی سیز کو زیادہ کیسز والے علاقوں میں وائرس کو کنٹرول کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، اس کو ہر صورت کنٹرول کرنا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گھروں میں آئسولیشن کے سب سے زیادہ کیس کراچی کے ضلع وسطی میں ہیں جبکہ لاڑکانہ میں ایک ضعیف شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے اور لاڑکانہ میں کورونا کی مقامی سطح پر منتقلی کے 2 کیسز ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ اپنے اپنے ضلعوں میں علاقوں کی نشاندہی کرکے ٹیسٹنگ شروع کروائیں، ٹیسٹنگ کٹس کی کوئی قلت نہیں ہے، لوگوں کو ماسک پہننے کی ہدایات کریں اور تمام ڈی سیز کورونا کے خلاف لڑائی میں مدد کریں۔
خبر کا کوڈ : 858148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش