QR CodeQR Code

پی آئی اے کا کنٹری منیجر کورونا وائرس کا شکار

22 Apr 2020 09:26

ترجمان پی آئی اے کے مطابق شاہد مغل ایک ہفتہ سے دبئی میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچانے میں مصروف عمل تھے۔ وہ ذاتی طور پر محصور پاکستانیوں سے رابطہ رکھے ہوئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے کے متحدہ عرب امارات میں کنٹری منیجر شاہد مغل کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ انھیں قرنظینہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق شاہد مغل ایک ہفتہ سے دبئی میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچانے میں مصروف عمل تھے۔ وہ ذاتی طور پر محصور پاکستانیوں سے رابطہ رکھے ہوئے تھے۔ سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے شاہد مغل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شاہد مغل جیسے افسران پی آئی اے کا سر مایہ افتخار ہیں، مشکل وقت میں پی آئی اے کے ملازمین قوم کی خدمت میں مصروف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 858162

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858162/پی-ا-ئی-اے-کا-کنٹری-منیجر-کورونا-وائرس-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org