0
Wednesday 22 Apr 2020 09:32

شہباز شریف آج نیب لاہور میں طلب

شہباز شریف آج نیب لاہور میں طلب
اسلام ٹائمز۔ نیب لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کو آج طلب کر لیا ہے۔ نیب نے شہباز شریف سے وراثت میں موصول ہونے والی جائیداد کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں۔ نیب لاہور نے شہباز شریف کو سترہ اپریل کو طلب کیا تھا۔ تاہم انہوں نے تحریری طور پر پیش ہونے سے معذرت کر لی تھی۔ نیب لاہور نے مزید تفتیش کے لیے انہیں بائیس اپریل کو دوبارہ طلب کیا تھا۔ نیب کی جانب سے شہباز شریف کو دیے گئے سوالنامے میں پوچھا گیا ہے کہ 1998ء سے 2018ء کے دوران آپ کی فیملی کے اثاثوں میں اضافہ ہوا۔ پبلک آفس ہولڈر ہونے کی حیثیت سے ان اثاثوں میں اضافے کی وضاحت دیں۔ شہباز شریف سے بیرون ملک اثاثوں، بینک اکاؤنٹس، موصول ہونے والے تحائف، زرعی آمدن سمیت دیگر تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 858163
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش