QR CodeQR Code

ٹرمپ کا آئندہ 60 روز کیلئے امیگریشن معطلی کا فیصلہ

22 Apr 2020 09:41

انہوں نے کہا کہ شاید وہ آج ہی امیگریشن معطلی کے حکم نامے پر دستخط کر دیں گے کیونکہ اس اقدام سے لاک ڈاؤن کے بعد معیشت کی بحالی پر اور بے روزگار امریکیوں کو ملازمت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نئے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت امیگریشن معطلی آئندہ 60 روز کے لیے ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ شاید وہ آج ہی امیگریشن معطلی کے حکم نامے پر دستخط کر دیں گے کیونکہ اس اقدام سے لاک ڈاؤن کے بعد معیشت کی بحالی پر اور بے روزگار امریکیوں کو ملازمت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ابتدائی طور پر امیگریشن 60 روز کے لیے معطل کی ہے، اضافے یا تبدلیوں سے متعلق فیصلہ معاشی حالات دیکھ کر کریں گے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس حکم کا اطلاق صرف ان افراد پر ہو گا جو مستقل رہائش کے خواہاں یا دوسرے الفاظ میں گرین کارڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں جبکہ اس پابندی کا اطلاق عارضی بنیادوں پر داخل ہونے والوں پر نہیں ہو گا۔ امریکی صدر نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ دعاگو ہیں کہ کِم جونگ جلد صحت یاب ہوں۔


خبر کا کوڈ: 858164

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858164/ٹرمپ-کا-ا-ئندہ-60-روز-کیلئے-امیگریشن-معطلی-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org