QR CodeQR Code

چنیوٹ، تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے دعوت اسلامی کا بلڈ ڈونیشن کیمپ

22 Apr 2020 10:31

خون کا عطیہ دینے والوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے سرجن ڈاکٹر محمد علی ہرل نے کہا کہ ایک صحت مند انسان کو خون کا عطیہ ضرور دینا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ بریلوی مسلک کی معروف تبیلغی جماعت دعوت اسلامی کے زیرانتظام چنیوٹ میں تھیلا سیمیا کے مریض بچوں کیلئے ہرل میڈیکل کمپلیکس میں بلڈ کیمپ لگایا گیا۔ اس موقع پر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا محمد رفیع عطاری نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے سبب ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث وقت پر خون نہ ملنے پر مریض بچوں کی زندگی خطرے میں ہے۔ اس موقع پر سرجن ڈاکٹر محمد علی ہرل نے کہا کہ ایک صحت مند انسان کو خون کا عطیہ ضرور دینا چاہیے۔
 


خبر کا کوڈ: 858184

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858184/چنیوٹ-تھیلیسیمیا-کے-مریض-بچوں-کیلئے-دعوت-اسلامی-کا-بلڈ-ڈونیشن-کیمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org