0
Wednesday 22 Apr 2020 10:45

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے ملہورا میں بھارتی فوجی اہلکاروں نے سرچ آپریشن کی آڑ میں کارروائی کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ علاقے میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور معلومات روکنے کے لیے موبائل فون پر انٹرنیٹ کی سہولت بند کر دی گئی ہے۔ بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا جواز پیش کرنے کے لیے دعویٰ کیا گیا ہے کہ چاروں نوجوان مسلح جھڑپ کے دوران مارے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل مقبوضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے خاتون صحافی مسرت زہرا کو ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ فیس بک پر نوجوانوں کو ریاست مخالف جرائم کے لیے اکسا رہی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 858186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش