QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں کرونا ٹیسٹ کیلئے کٹس کم پڑ رہی ہیں، حفیظ الرحمن

22 Apr 2020 11:11

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے اجلاس میں ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ جی بی نے کہا کہ وبا کی وجہ سے جی بی میں سیاحت اور زراعت بری طرح متاثر ہو رہی ہے، وزیر اعظم کے احساس پروگرام میں بھی بہت کم لوگوں کو شامل کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ جی بی میں کرونا ٹیسٹ کیلئے کٹس کم پڑ رہی ہیں، صوبائی حکومت کو کرونا کی صورتحال کے تناظر میں پی پی ایز اور ٹیسٹنگ کٹس درکار ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے اجلاس میں ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے حفیظ الرحمن نے کہا کہ وبا کی وجہ سے جی بی میں سیاحت اور زراعت بری طرح متاثر ہو رہی ہے، وزیر اعظم کے احساس پروگرام میں بھی بہت کم لوگوں کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائرس سے نمٹنے کیلئے جی بی حکومت، پاک فوج اور تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ایک ٹیم کی طرح کام کر رہی ہیں، تمام صوبابوں میں قائم پی سی آر لیبارٹریز کے معیار کو چیک کرنے کیلئے مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دی جائے تاکہ ڈبلیو ایچ او کے سٹینڈرڈ کو یقینی بنایا جا سکے۔ حفیظ الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا ڈیٹا سنٹرل ڈیٹا میں باقاعدگی سے بجھوایا جا رہا ہے، صوبائی حکومت نے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ہوم لاک ڈائون برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ان ایام میں صرف میڈیکل سٹور اور کریانہ کی دکانیں کھلی رہیں گی دیگر ایام میں صبح چھ بجے تا بارہ بجے تک لاک ڈائون میں نرمی کی جا رہی ہے لیکن اس دوران بھی تمام تر احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 858190

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858190/گلگت-بلتستان-میں-کرونا-ٹیسٹ-کیلئے-کٹس-کم-پڑ-رہی-ہیں-حفیظ-الرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org