QR CodeQR Code

چوروں کیخلاف ایکشن نہ لیا تو لوگ ہمارے خلاف بات کرینگے، شیخ رشید

22 Apr 2020 12:31

وزیر ریلوے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کو اندر سے کوئی خطرہ نہیں ہے، ہم نے معاملے کو درست ہینڈل کیا تو سرخرو ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آٹا چینی چوروں کیخلاف ایکشن نہ لیا تو ہمارے خلاف لوگوں کو بات کرنے کا موقع ملے گا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کو اندر سے کوئی خطرہ نہیں ہے، ہم نے معاملے کو درست ہینڈل کیا تو سرخرو ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی پی پی پر کمیشن کا سربراہ سابق جج ہو گا، کابینہ متفق ہے کہ آئی پی پی معاملے میں کوئی بھی ملوث ہو اسے چھوڑا نہیں جائے گا۔ شیخ رشید نے بتایا کہ آئی پی پی کی رپورٹ عام ہوئی ہے، اس میں بہت اہم لوگ ہیں، مگر یہ کیس ٹائم لے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست روزوں کے 60 یا 90دن بعد گرم ہو سکتی ہے۔ لاک ڈاؤن کی صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے لاک ڈاؤن بہت مینیج کر کے چلایا ہے، عمران خان کو ایسی کوئی سوچ نہیں کہ لاک ڈاؤن پر انہوں نے غلط فیصلے کیے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان لاک ڈاؤن میں نرمی اور ضروری صنعتیں کھولنا چاہتے ہیں، وہ کورونا پر اپنے فیصلوں پر مطمئن ہیں۔


خبر کا کوڈ: 858217

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858217/چوروں-کیخلاف-ایکشن-نہ-لیا-لوگ-ہمارے-خلاف-بات-کرینگے-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org