QR CodeQR Code

ایک فرد پر مشتمل پارٹی کی سیاسی زندگی جمہوری نہیں قومی حکومت کے گرد گھوم رہی ہے، رانا ثنا اللہ

22 Apr 2020 12:41

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماء کا کہنا تھا کہ ملک شیخ رشید جیسے لوگوں کا مزید بوجھ اٹھانے کا متحمل نہیں ہوسکتا، شہباز شریف کے تعمیر کردہ یورالوجی ہسپتال میں کھڑے ہوکر شکریہ شہباز شریف کہنا چاہیے تھا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید کو شہباز شریف کے تعمیر کردہ یورالوجی ہسپتال میں کھڑے ہوکر کورونا مریضوں پر سیاست کرنے پر شرم آنی چاہیے، شیطان جلد عوام کی پکڑ میں آنیوالے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ ایک فرد پر مشتمل پارٹی کی سیاسی زندگی جمہوری نہیں قومی حکومت کے گرد گھوم رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور شریف خاندان نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے، ہم نے جھوٹے الزامات کے باوجود جیلوں کا سامنا کیا ہے، ملک شیخ رشید جیسے لوگوں کا مزید بوجھ اٹھانے کا متحمل نہیں ہوسکتا، شہباز شریف نے پاکستان کے عوام کی خدمت کے خواب دیکھے اور ہمیشہ ان کی تعبیر دی، شہباز شریف کے تعمیر کردہ یورالوجی ہسپتال میں کھڑے ہوکر شکریہ شہباز شریف کہنا چاہیے تھا، شیخ رشید صاحب شہباز شریف کے یورالوجی ہسپتال میں ڈاکٹرز سے پوچھنا تھا کہ حفاظتی کٹس تاخیر سے کیوں ملیں؟۔


خبر کا کوڈ: 858222

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858222/ایک-فرد-پر-مشتمل-پارٹی-کی-سیاسی-زندگی-جمہوری-نہیں-قومی-حکومت-کے-گرد-گھوم-رہی-ہے-رانا-ثنا-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org