0
Wednesday 22 Apr 2020 13:11

ضلع سوات میں کرونا مریضوں کی تعداد 100 سے متجاوز

ضلع سوات میں کرونا مریضوں کی تعداد 100 سے متجاوز
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں کرونا وائرس سے اب تک 10 افراد جاں بحق، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 100 سے بڑھ گئی ہے۔ حکام نے کئی علاقوں کو قرنطینہ قرار دے کر لوگوں کی آمدورفت بند کر دی۔ محکمہ صحت کے مطابق منگل کو ایک دن میں مزید 16 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد ضلع میں مجموعی تعداد بڑھ کر 106 ہوگئی۔ منگل کو تحصیل بحرین کے علاقہ چیل میں 8 افراد، جبکہ تحصیل شموزئی کے 3 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ منگورہ شہر میں 2، کانجو، کوکارئی اور امانکوٹ میں ایک ایک افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ضلع سوات میں اب تک صرف وادی کالام میں کرونا وائرس کا کوئی مصدقہ کیس سامنے نہیں آیا، اس کے علاوہ تمام علاقوں میں کرونا وائرس پہنچ گیا ہے۔ تحصیل بحرین اور شموزئی کے متعدد علاقوں میں کیسز کی تعداد بڑھنے کے بعد لوگوں کی آمدورفت بند کردی گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک ضلع میں 10 افراد کرونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے بعد پورے ضلع کیلئے تاحال ایک ہی سیدو ٹیچنگ ہسپتال مختص ہے جہاں کرونا وائرس کے ٹیسٹ اور آئیسولیشن کی سہولیات موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 858243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش