0
Wednesday 22 Apr 2020 13:45

وزیراعظم عمران خان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

وزیراعظم عمران خان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، وزیراعظم عمران خان کا گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ شوکت خانم لیب کی طرف سے ٹیسٹ لیا گیا، واضح رہے کہ ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، انہوں نے چند روز قبل اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی اور انہیں کورونا ریلیف فنڈ کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک بھی دیا تھا۔ فیصل ایدھی نے ڈاکٹروں کی ہدایت پر آئیسولیشن اختیار کرلی، تاہم وہ اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد و ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا، جس پر گزشتہ روز وزیراعظم کے سیمپل لے لئے گئے تھے، وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔
خبر کا کوڈ : 858252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش