0
Wednesday 22 Apr 2020 19:25

سرگودہا، انفارمیشن لینڈ سکیپ کو درپیش مسائل کے موضوع پر بین الاقوامی ورچوئل کانفرنس کا انعقاد

سرگودہا، انفارمیشن لینڈ سکیپ کو درپیش مسائل کے موضوع پر بین الاقوامی ورچوئل کانفرنس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ سرگودہا یونیورسٹی کے شعبہ لائبریری سائنسز نے انفارمیشن لینڈ سکیپ کو درپیش مسائل کے موضوع پر بین الاقوامی ورچوئل کانفرنس کا انعقاد کیا۔ دو رروزہ کانفرنس میں قومی و بین الاقوامی ماہرین نے آن لائن میڈیم کو استعمال کرتے ہوئے 30 سے زائد مقالات پیش کیے۔ کانفرنس میں آسٹریلیا، سعودی عرب اور برطانیہ کے ماہرین نے شمولیت اختیار کی۔ علاوہ ازیں وائس چانسلر سرگودہا یونیورسٹی ڈاکٹر اشتیاق احمد نے بھی افتتاحی تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے جہاں مسائل میں اضافہ ہوا ہے وہیں تعلیمی اداروں کیلئے مواقع پیدا ہوئے ہیں کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے علم و تحقیق کو پروان چڑھایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 858261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش