QR CodeQR Code

کراچی، ملازم کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر میٹرو ڈیپارٹمنٹل اسٹور بند

22 Apr 2020 15:59

عملے کے مطابق تمام ملازمین کے ٹیسٹ ہونے اور فیومیگیشن ہونے تک کچھ روز کیلئے اسٹور بند رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹور میٹرو کیش اینڈ کیری سینٹر نے اپنے ایک ملازم میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر واقع برانچ کو عارضی طور پر بند کر دیا۔ اسٹور مینیجمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ایک ملازم کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر یونیورسٹی روڈ پر واقع سفاری اسٹور کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عملے نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ شخص اپنی سالانہ چھٹیوں سے واپس آیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ شخص میں سر درد اور سستی کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، جس پر اسکا ٹیسٹ کروایا گیا جو کہ مثبت آیا۔ عملے کے مطابق تمام ملازمین کے ٹیسٹ ہونے اور فیومیگیشن ہونے تک کچھ روز کیلئے اسٹور بند رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 858267

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858267/کراچی-ملازم-کا-کرونا-ٹیسٹ-مثبت-ا-نے-پر-میٹرو-ڈیپارٹمنٹل-اسٹور-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org