0
Wednesday 22 Apr 2020 16:08

سندھ کا تعلیمی کیلینڈر جاری، میٹرک کے امتحانات 15 جون اور انٹر کے 6 جولائی سے ہونگے

سندھ کا تعلیمی کیلینڈر جاری، میٹرک کے امتحانات 15 جون اور انٹر کے 6 جولائی سے ہونگے
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے اسکولوں اور کالجوں کا تعلیمی کیلینڈر جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق میٹرک کے امتحانات 15 جون اور انٹر کے 6 جولائی سے ہوں گے، جبکہ محکمہ تعلیم سندھ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پہلی بار پورے سندھ میں انٹر سال اول کے داخلے نویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے 35 روز بعد سندھ کے اسکولوں اور کالجوں کا تعلیمی کیلینڈر جاری کر دیا ہے، اس سلسلے مں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پہلی بار پورے سندھ میں انٹر سال اول کے داخلے نویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ کراچی میں بھی سینٹرلائزڈ ایڈمیشن پالیسی (CAP) کے تحت بھی انٹر سال اول کے داخلے نویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پر ہی دیئے جائیں گے، یہ داخلے یکم جون سے ہونگے، تاہم یہ داخلے عبوری “provisional” حیثیت میں ہونگے اور داخلوں کی میٹرک کے نتائج پر ہی جاری کیے گئے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اسکولوں اور کالجوں میں تعلیمی سیشن 21-2020ء یکم جون سے شروع ہوگا، آغا خان بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کا اکیڈمک سیشن بھی یکم جون سے ہی شروع ہوگا، تاہم کیمبرج اے اور او لیول کے اسکولوں کا سیشن یکم اگست سے ہوگا، پہلی سے تیسری جماعت کے طلبہ کی اگلی کلاس میں پرموشن تحریری ٹیسٹ اور جائزہ کے بعد ہوگی، چوتھی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات یکم جون سے شروع کر 15 جون سے قبل ختم ہونگے اور ان کلاسز کے نتائج 15 جون کو ہی جاری کئے جائیں گے۔

سندھ میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 15 جون سے شروع ہونگے، یہ امتحانات دوپہر کی شفٹ میں ہونگے۔ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز دسویں جماعت کے امتحانی نتائج 15 اگست تک جاری کرنے کے پابند ہونگے، نویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان میٹرک کے نتائج کے اجراء کے 60 روز میں ہوگا، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 6 جولائی سے شروع ہونگے، یہ امتحانات بھی دوپہر میں ہی لیے جائیں گے، سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج 15 ستمبر تک جاری کریں گے۔ گیارہویں جماعت کے نتائج بارہویں کے نتائج کے اجراء کے 60 روز میں ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 858268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش