0
Wednesday 22 Apr 2020 18:15

حکومت کے 20 نکاتی اعلامیے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ذوالفقار حمید

حکومت کے 20 نکاتی اعلامیے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ذوالفقار حمید
اسلام ٹائمز۔ سی سی پی او لاہور نے تمام ایس پیز کو ہدایات جاری کیں کہ ماہ صیام میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے وفاقی حکومت کی 20 نکاتی ہدایات کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ سی سی پی او نے ہدایات جاری کیں کہ مساجد میں دریاں اور قالین ہٹا کر مارکنگ کروائی جائے گی، نمازیوں اور صفوں کے درمیان سوشل ڈیسٹنس کو یقینی بنایا جائے گا، چھوٹی عمر کے بچوں، پچاس سال سے زائد بزرگ شہریوں اور بیمار افراد کو عبادت گاہوں میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ذوالفقار حمید نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے سیل کئے گئے علاقوں میں رمضان المبارک کے دوران بھی مساجد اور عبادت گاہوں میں عبادت کی اجازت نہیں ہوگی، مساجد میں دوران عبادت کورونا ہدایات پر عمل نہ کرنیوالے افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا، اسی طرح رمضان المبارک میں عبادت گاہوں میں افطاری اور سحری کے وقت دستر خوان لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
 
خبر کا کوڈ : 858304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش