0
Wednesday 22 Apr 2020 18:46

نیب غیر جانبدار ہے تو جہانگیر ترین کو گرفتار کرے، اعجاز ہاشمی

نیب غیر جانبدار ہے تو جہانگیر ترین کو گرفتار کرے، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو نیب کا طلب کرنا انتقامی کارروائی اور حزب اختلاف کو دبانے کا حربہ ہے، نیب کی تیر اندازی کا ہدف صرف حکومت مخالف پارٹیاں ہی بن رہی ہیں، اگر نیب واقعی غیر جانبدار ہے تو آٹا چینی بحران کے نامزد ٹاپ ملزمان جانگیر ترین اور دیگر افراد کو گرفتار کرے اور اپوزیشن رہنماوں کی طرح سے ان کو گرفتار کرنے کے بعد تحقیقات کی جائیں۔ وزیراعظم عمران خان خود آٹا چینی بحران کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا کریڈٹ لے رہے ہیں، انہیں چاہیے کہ جہانگیر ترین کے بارے میں پریس کانفرنس یا جلسہ کرکے ان کی گرفتاری کا حکم جاری کریں جیسے وہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف علی زرداری کے بارے میں کرتے رہے ہیں۔

جے یو پی میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ نیب سیاسی مخالفین کو دبانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، نیب اپنی نیک نامی اور ساکھ تو پہلے ہی کھو چکا ہے، اب رہی سہی کسر بھی نکلے جا رہی ہے۔ اگر نیب واقعی غیر جانبدار ادارہ ہے تو اسے نظر بھی آنا چاہیے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ تمام قوانین صرف اپوزیشن جماعتوں کیلئے ہیں، حکومت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنیوالوں سے کوئی تحقیقات نہیں کی جاتیں۔
خبر کا کوڈ : 858310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش