0
Wednesday 22 Apr 2020 20:32

جی بی میں کرونا وائرس کے 7 نئے کیسز، تین مریض صحتیاب

جی بی میں کرونا وائرس کے 7 نئے کیسز، تین مریض صحتیاب
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے7 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ جن میں سے 4 گلگت، 2 نگر اور ایک استور سے ہے۔ محکمہ صحت سے جاری رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 86 ہو گئی ہے۔ کرونا وائرس کے مریضوں میں ضلع گلگت کے 26، ضلع نگر کے 14، ضلع استور کے 31، ضلع دیامر 9، سکردو 4 اور گانچھے کا 1 مریض شامل ہے۔ جی بی میں کرونا کے 3 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں جن میں ضلع دیامر کے 2 اور ضلع نگر کا ایک فرد شامل ہے۔ صحت یاب ہونے والے مجموعی افراد کی تعداد 201 ہو گئی ہے۔ ضلع غذر، ہنزہ، شگر اور کھر منگ کرونا فری اضلاع ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے بلتستان ریجن میں کرونا وائرس کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا ہے اور اب تک مقامی ٹرانسمیشن کا بھی کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ بلتستان ریجن میں اب تک 2222 افراد کے کرونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جو کہ سب منفی آئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 858334
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش