0
Wednesday 22 Apr 2020 20:52

کورونا وائرس، حکومت عوام میں خوف پھیلانے کیبجائے عملی قدم اٹھائے، محمد حسین محنتی

کورونا وائرس، حکومت عوام میں خوف پھیلانے کیبجائے عملی قدم اٹھائے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ نوجوانوں نے آزادی کی تحریک سے لیکر سیلاب، زلزلے سمیت قدرتی آفات و آزمائش میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے، موجودہ حالات اور کورونا وبا سے درپیش صورتحال میں عوام کی خدمت میں بھی یہ پیش پیش ہیں، نوجوان ہمارا ہر اول دستہ اور امید پاکستان ہیں، سندھ حکومت کورونا وباء سے لاک ڈاؤن و حفاظتی اقدامات ضرور کرے، مگر عوام کی تذلیل نہ کرے، اس نازک صورتحال میں تھیلسمیا سمیت ضرورت مندوں کیلئے جے آئی یوتھ کے تحت بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد خوش آئند و قابل تعریف قدم ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں جے آئی یوتھ سندھ کور کمیٹی کے اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب کے دوران کیا۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ کورونا وائرس قدرتی آفت ہے، سندھ حکومت عوام میں صرف خوف و ہراس پھیلانے کے علاوہ عملی قدم بھی اٹھائے، اسپتال ادویات وینٹی لیٹرز سمیت ضروری سامان سے محروم ہیں، جبکہ ڈاکٹرز حفاظتی کٹز کیلئے سراپا احتجاج ہیں۔ اجلاس میں جے آئی یوتھ کے تحت سستی روٹی تندور، راشن بیگ، ماسک، صابن، سینی ٹائرز سمیت کوورنا ریلیف سرگرمیوں کی تفصیلی رپورٹ اور آئندہ کے کاموں کے حوالے سے منصوبہ بندی بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 858337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش